حب میں شاہ نورانی روڈ پر زائرین سے بھری بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بس میں 50 سے زائد زائرین سوار تھے، بس گہری کھائی میں جا گری۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر 10 افراد کے ہلاک ہونے اطلاع ہے جبکہ متعدد زائرین ابھی بھی بس کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے وقوع کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔



















