Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تاپسی پنو شادی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے 22 مارچ کو ادے پور میں ایک مباشرت تقریب میں دیرینہ بوائے فرینڈ، بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے سے شادی کی جس کے بعد وہ پہلی بار منظر عام پر آئیں ہیں۔

میدیا رورٹس کے مطابق 11 اپریل بروز جمعرات، اداکارہ فلمساز آنند پنڈت کی بیٹی کے ولیمے میں پہنچی جہاں انہیں سنہری بارڈر والی خوبصورت سرخ ساڑھی میں دیکھا گیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس موقع پر موقع پر موجود میڈیا کے لوگوں نے اداکارہ کی تعریف کی اور ان کو شادی کی مبارباد بھی پیش کی ۔

اس دوران میڈیا کے لوگوں نے تاپسی سے متھیاس کے متعلق بھی دریافت کیا اور پوچھا، “تاپسی جی، سر نہیں آئے؟” اور اس پر، اداکارہ نے شرمندہ نہ ہونے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے جواب دیا، “تم مجھے مرواؤگے ایک دن۔”

خیال رہے کہ تاپسی پنو کی جانب سے اپنی شادی کے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نا ہی کوئی تصویر شیئر کی گئی ہے ۔