لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے طلبہ کے لئے عید گفٹ کا آغاز۔
صوبے بھر کے طلبا و طالبات کے لئے ’’چیف منسٹر یوتھ انی شیٹس‘‘ کے تحت 20 ہزار بائیکس کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
طلبہ کوآسان اقساط پر 20 ہزار الیکٹرک و پیٹرول بائیکس کی فراہمی کے لئے رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے جب کہ پہلے مرحلے میں 19 ہزار پیٹرول بائیکس اورایک ہزار ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
طلبہ کو بلا سود بائیکس کے لئے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی ادا کرے گی جب کہ طلبہ کی جانب سے 20 ہزار ڈاؤن پیمنٹ بھی حکومت ادا کرے گی۔
طلبہ کو دی گئی بائیکس کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی، طلبہ 11676 روپے ماہانہ اور طالبات 7325 روپے آسان ماہانہ اقساط جمع کراسکیں گے۔
پہلے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور لاہور میں ای بائیک دی جائیں گی جب کہ ہر ضلع میں موٹر بائیکس آبادی کے تناسب سے دی جائے گی۔
بائیکس حاصل کرنے کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 ہے، بائیکس حاصل کرنے کے لئے سرکاری یا نجی یونیورسٹی اور گریجویٹ کالج کا طالب علم ہونا ضروری ہے۔
آسان اقساط پر بائیکس حاصل کرنے کے لئے طالب علم کی عمر18 سال سے زائد اور ڈرائیونگ لائسنس یا لرنرپرمٹ ضروری ہے۔
طلبہ bikes.punjab.gov.pk پر29 اپریل تک اپلائی کرسکتے ہیں۔



















