پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے تک بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے۔ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے سب کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 13 اپریل کو پشین میں احتجاجی جلسہ کریں گے جبکہ گوجرانولہ میں اتحادی پارٹیوں کے ساتھ احتجاجی جلسہ کریں گے۔ ان جلسوں کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور چوری شدہ مینڈیٹ واپس حاصل کرنا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شہریار آفریدی کے بیان پر مجھے شکایت ہے۔ انہیں اپنا موقف جلسے کے بجائے پارٹی پلیٹ فارم پر پیش کرنا چاہیے تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت ترقیاتی کاموں کے میگا پراجیکٹس کا آغاز جلد کرے گی۔ آئی جی، چیف سیکرٹری کی تقرری اور مرکز کے ذمے بقایاجات پر تحفظات ہیں۔ وفاقی حکومت کو ہماری حکومت کے یہ تحفظات دور کرنے چاہئیں۔



















