پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کی سابق اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
حال ہی میں ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عیدالفطر کے موقع پر چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں اُن کو اپنے والدین کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے سلور رنگ کا جوڑا زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
تصاویر میں ثانیہ مرزا کے ہمراہ ان کی بہن اور بہنوئی بھی موجود ہیں جبکہ تصاویر میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔
رواں سال 20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔





















