Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرجیل میمن کامیرپورخاص میں پیپلزبس سروس شروع کرنےکااعلان

شرجیل انعام میمن کی جانب سےعوام کےلیےخوشخبریاں، میرپورخاص میں پیپلزبس سروس شروع کرنےکااعلان کردیا۔

صوبائی وزیرسندھ شرجیل انعام میمن کی جانب سے اعلان کے مطابق پنک بس سروس کے2نئےروٹس بھی19اپریل سےشروع کرنےکافیصلہ کیا گیا۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 10نئی بسزبھی پنک بس سروس میں شامل کرنےکافیصلہ کیا گیا، کیش لیس آٹومیٹڈفیئرکلیکشن کارڈ25اپریل سےلانچ کیاجائےگا۔

صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ سستی بس سروس حکومت سندھ کاویژن ہے، سندھ بھرمیں پیپلزبس سروس سےعوام کوانقلابی ریلیف ملےگا، ٹرانسپورٹ منصوبےجلدمکمل کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں