ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کےتشدد کا نشانہ بننے والی خاتون مریم بی بی کی موت معمہ بن گئی ہے۔
ڈی آئی جی ریلوے ساؤتھ زون کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی نے خود کشی یا قتل سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے ریلوے کانسٹیبل میرحسن کیخلاف قتل کا پرچہ کٹوانے کی درخواست دے کر اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مریم بی بی کراچی میں بیوٹی پارلر پر ملازمت کرتی تھی، سات اپریل کو بیٹے کے ساتھ عید منانے جڑانوالہ آرہی تھیں
ریلوے پولیس اہلکارمیرحسن تشدد کے بعد مریم کو اپنے ساتھ لے گیاتھا، مقتولہ کے پرس سے نقدی اور زیور بھی غائب ہیں ۔
ذرائع کے مطابق مریم بی بی کی لاش بہاولپور کے قریب چنی گوٹھ سے ملی تھی، ترجمان ریلوے کا کہنا ہےکہ مسافروں کے مطابق خاتون نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی۔
اہلکارمیرحسن کو معطل کرکےلائین حاضرکردیا گیا ہے۔
ایس ایچ او ریلوے حیدرآباد کا کہنا ہے واقعے کی تفیتیش جاری ہے جبکہ ٹرین میں موجود دو ٹی سیز کو بھی تفتیش کے لیے لاہوربھیج دیا گیا ہے۔



















