Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی والے ہوجائیں تیار! بارش برسانے والے ایک اور طاقتور سسٹم کی انٹری

محکمہ موسمیات نے بارش برسانے والے ایک اور طاقتور سسٹم کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 17 اپریل کی رات اور 18 اپریل کو گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شہر قائد میں 17 اپریل کی رات اور 18 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت اور کہیں کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا سلسلہ 17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پھیل جائے گا اور اٹھارہ اپریل کو مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں پہنچ جائیں گی۔