کراچی: شہر قائد میں آج بھی تیز ہواؤں کا راج ہے جبکہ مطلع جزوی ابرآلود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنتہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں ہلکی پھلکی بارش اور بوندا باندی کے بعد بادلوں کی واپسی شروع ہوگئی تھی۔
محکمہ موسمیات نے کل شہر قائد میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ کئی علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی تھی جس کے بعد کراچی سے بادلوں کی واپسی شروع ہوگئی تھی اور دھوپ نکل آئی تھی اور ہواؤں کی رفتار بھی تیز ہوگئی تھی۔




















