Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مانسہرہ کالونی میں گاڑی میں دھماکے کی آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس کی بروقت کارروائی سےغیر ملکی مہمانوں محفوظ رہے صرف ان کا ایک گارڈ زخمی ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر معمور سکیورٹی کے علاج کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت کردی۔

   وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہاکہ یہ دہشت گرد کون تھے ، کہاں سے آئے تھے اور ان کے سہولت کاروں سمیت تمام معلومات حاصل کی جائے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے میں استعمال ہونے والے بارود کی بھی تفصیلات معلوم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر امن امان خراب کرنا چاہتے ہیں جس کی کسی قیمت اجازت نہیں دی جائیگی، پولیس کی بروقت کارروائی بہترین اقدام تھا ۔

 

متعلقہ خبریں