Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

کراچی کے موسم کے حوالے سے محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

دن میں درجہ حرارت 32 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، ژوب، موسیٰ خیل اور گرد نواح میں شام، رات میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔