Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

آج ہم آپکو کٹھن نوکری کرنے کا حیرت انگیز فائدہ بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ذہنی طور پر کٹھن نوکری آپ کے ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کر سکتی ہے۔

Premium Photo | Asian women are stressed while working on laptop tired asian businesswoman with headache at office feeling sick at work copy space

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ نوکری پر دماغ پر جتنا زیادہ زور دیا جاتا ہے بعد کی زندگی میں سوچنے اور یادداشت کے مسائل کا سامنا کرنے کے امکانات اتنے ہی کم ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق میں محققین نے 305 مختلف روزگار سے تعلق رکھنے والے 7000 افراد کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ نوکریاں جو ذہن کو متحرک کرتی ہیں لیکن ان میں تکرار نہیں ہوتی، دماغ کے لیے مفید ہوتی ہیں جبکہ صفائی جیسا کام کرنے والے افراد کو اس عارضے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

49,400+ Office Headache Stock Photos, Pictures & Royalty-Free Images - iStock | Woman office headache

تجزیے میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جن کی نوکریوں میں دماغ پر کم زور پڑتا تھا ان کے سوچنے سمجھنے کے معمولی مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات 42 فیصد زیادہ تھے۔

جبکہ وہ افراد جن کو نوکری میں دماغی صلاحیتوں کے استعمال کا تقاضہ زیادہ تھا ان کو ان مسائل کا سامنا کرنے کے امکانات 27 فیصد تھے۔