پشاور: خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف لینے کے معاملے پر صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف لینے کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا امکان ہے۔
صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ جانے کی منظوری کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے دے دی ہے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک صوبائی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا، خیبر پختونخوا حکومت کی کابینہ نے سپریم کورٹ جانے کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو 14 دن کے اندر اسمبلی اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا اور اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی۔



















