کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 04 نمبر فرنٹئیر موڑ العزیز پکوان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع سے کرائم سین اکھٹے کر لیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہم مختلف زاویہ سے تحقیقات کر رہے ہیں، واقع ڈکیتی مزاحمت ہے، موقع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جاری ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کو پوسٹ مارٹم کے لیے ریکسو ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ نصیب ولد شمس کے نام سے ہوئی۔
مقتول کے بیٹے عمران کا کہنا ہے کہ میرے والد راستے سے گزر رہے تھے، لوٹ مار کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آئے، واقعے کی اطلاع ہمیں محلہ داروں سے ملی۔ اسپتال پہنچے تو والد دم توڑ چکے تھے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر نصیب زرین جان سے گیا تھا۔ مقتول نصیب زرین اورنگی ٹاؤن الٰہی کالونی کا رہائشی تھا۔
ورثا نے بتایا کہ مقتول اپنی بیٹی کے گھر گیا تھا، اپنے گھر واپس آتے ہوے ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بنا، چھوٹا بیٹا بھی نصیب زرین کے ساتھ موجود تھا، مقتول آٹھ بچوں کا باپ تھا، مقتول فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال اب تک ڈاکوؤں کی فائرنگ مرنے والے شہریوں کی تعداد 64 ہوگئیں۔



















