اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سیکرٹ سروس فنڈز کو آڈٹ سے استثنیٰ کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق سویلین انٹیلیجنس ایجنسی کے سیکرٹ سروس فنڈز کے آڈٹ کے معاملے پر کابینہ ڈویژن کی سمری پر وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آڈیٹر جنرل رواں مالی سال کیلئے سیکرٹ فنڈز کا آڈٹ نہیں کرے گا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آڈیٹر جنرل کو آڈٹ استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی پریکٹس کے مطابق سیکرٹ سروس فنڈز کو آڈٹ سے استثنیٰ دیا جاتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے انٹیلیجنس بیورو کا رواں مالی سال کا انتظامی آڈٹ مکمل کر لیا ہے، فنانس ایکٹ 2013 کے تحت وفاقی حکومت استثنیٰ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مجاز ہے۔



















