Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ؛ آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق 24 اپریل سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس سے 24 سے27 اپریل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس دوران پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہوا کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

اس کے علاوہ اندرون سندھ میں 25 اور 26 اپریل کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں گرد آلود ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے۔