Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ارسا نے صوبوں کو کوٹے سے زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت دے دی

ارسا نے صوبوں کو کوٹے سے مختص کردہ زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

ارسا کے مطابق ملکی دریاؤں میں حالیہ بارشوں کے بعد اضافی پانی دستیاب ہے، گذشتہ دس روز سے دریاؤں میں پانی کا اضافی ذخیرہ موجود ہے۔

ارسا کا کہنا ہے کہ صوبے اضافی دستیاب کوٹے کے مطابق پانی کا استعمال کرسکتے ہیں جب کہ ایڈوائزری بورڈ اس سے قبل 30 فیصد پانی کی قلت کے مطابق استعال کی ہدایت کرچکا ہے۔

ارسا نے بتایا کہ تمام صوبے دس روز کے لئے اضافی پانی کا استعمال کرسکتے ہیں جب کہ اضافی پانی حالیہ بارشوں اور موسمی صورت حال کے باعث دستیاب ہوا۔

ارسا نے تمام صوبائی محکمہ آبپاشی کو اضافی پانی کے بارے میں خط لکھ دیا ہے جب کہ دس دن بعد دستیاب پانی اور موسمی صورت حال کے مطابق نظرثانی کا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں