ایرانی صدر کی کراچی آمد پر شہر میں سیکیورٹی ڈویژن کے 800 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے اپنے وفود کے ہمراہ دورہ کراچی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کو عمل میں لایا گیا ہے۔
ایس ایس یو کے 700 کمانڈز بشمول لیڈی کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے 800 سے زائد افسران واہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
کراچی پولیس کے مجموعی طورپر 3847 سے زائد اہلکار غیرملکی معززین کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامورہیں۔
ٹریفک پولیس کے 1500،اسیشل برانچ کے 300اور آرآرایف کے 300 اہلکاربھی ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ ایس ایس یو کے ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات ہیں۔
اس کے علاوہ ایس ایس یو کی اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس(S.W.A.T) ٹیم کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی۔
سڑکیں ٹریفک کے لیے بند:
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن کے مطابق سہ پہر 3 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بوجہ سیکیورٹی وجوہات مندرجہ ذیل سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔
شاہراہ فیصل: دونوں ٹریک ایئرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہوں گے۔
شاہراہ قائدین: گرومندرسے لے کر شاہراہ فیصل تک دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہوں گے۔
ڈاکٹرضیاء الدین روڈ: ضیاء الدین برج سگنل سے جانب شاہین کمپلیکس کھجور چوک تک آنے اور جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہوں گے۔
ایم اے جناح روڈ: گرومندرسے لے کر گارڈن چوک تک (اماں ٹاور) دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہوں گے۔



















