گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایرانی صدرابراہیم رئیسی کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی۔
تقریب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایرانی صدرکواعزازی ڈگری دینے پرجامعہ کراچی کومبارکبادپیش کرتاہوں، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرکواعزازی ڈگری دیناجامعہ کراچی کےلئےاعزازہے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پرمحیط ہیں، میری کوشش اورخواہش یہ ہےکہ مسلم ممالک کے درمیان ایک مثالی تعلق ہو، ایران اورپاکستان کےتعلقات کومزیدمضبوط کرناچاہتاہوں۔
گورنرسندھ نے کہا کہ ایران کےکئی صوبوں کادورہ کرکےتاجروں وصنعت کاروں سےملاقات بھی کرچکاہوں، دعوت دیتاہوں کہ ایرانی سرمایہ کارسرمایہ کاری کے سازگارماحول سے فائدہ اٹھائیں۔
کامران ٹیسوری نے مذید کہا کہ خواہش ہےایرانی سرمایہ کارایس آئی ایف سی کےمنصوبوں میں شمولیت اختیارکریں، ایرانی سفیر اور قونصل جنرل دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات میں کرداراداکررہےہیں۔



















