اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے پاکستان سمیت بھارت میں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ درفشاں سلیم کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
حال ہی میں اداکارہ درفشاں سلیم نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ جاری کی جس میں وہ آئیوری رنگ کی حسین پشواس پہنی ہوئی ہیں جس پر سرخ اور نارنجی پھول بنے ہوئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ چوڑی دار پاجامہ پہن رکھا ہے۔
View this post on Instagram
اُن کا یہ حسین جوڑا پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہر کا ہے۔
حسین ریہر کی آفیشل ویب سائٹ پر اس دلکش جوڑے کی قمیت 67 ہزار لکھی ہوئی ہے۔
پشواس، پاجامہ اور دوپٹہ کورین را سلک سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس حسین جوڑے کا نام ویب سائٹ پر ‘آج’ درج ہے۔




















