حکومت نے سولر پینل نیٹ میٹرنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حکومت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سولر نیٹ میٹرنگ سے بائی بیک بجلی کا ریٹ کم کرنے کا فیصلہ متوقع ہے اور سولر نیٹ میٹرنگ کے زریعے فی یونٹ قیمت میں 10 روپے تک کمی کا خدشہ ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کا بتانا ہے کہ نیٹ میٹرنگ بائی بیک ریٹ 21 روپے فی یونٹ سے 11 روپے فی یونٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے کیوں کہ سولر پینلز پر نیٹ میٹرنگ کی تنصیب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین سے کیسپٹی چارجز کی وصولی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، شہری علاقوں میں امیر طبقہ تیزی سے نیٹ میٹرنگ پر جا رہا ہے جب کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے سود مند ہے تاہم دیگر سیکٹرز کیلئے نقصان دہ ہے۔
ذرائع کے مطابق تیزی سے ہونے والی نیٹ میٹرنگ سے مالی بوجھ غریب صارفین پر پڑے گا، نیٹ میٹرنگ اور تیزی سے سولر پر پینل پر جاری رجحان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
نیٹ میٹرنگ کیا ہے؟
نیٹ میٹرنگ ایک بلنگ کا انتظام ہے جس میں آپ کے بجلی فراہم کرنے والے کے ذریعہ شمسی پینل سے اضافی توانائی کی پیداوار کا پتہ لگایا جاتا ہے اور آپ کے ماہانہ یوٹیلیٹی بل سے منہا کیا جاتا ہے۔ جب آپ کا سولر پاور سسٹم آپ کے گھر کے استعمال سے زیادہ کلو واٹ-گھنٹے بجلی پیدا کرتا ہے، تو اضافی پیداوار گرڈ میں واپس آ جاتی ہے۔
سولر پینل والے گھر کے مالکان کے لیے، نیٹ میٹرنگ کے فوائد میں زیادہ ماہانہ بچت اور کم ادائیگی کی مدت شامل ہے۔ یوٹیلٹی کمپنیوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے، کیونکہ اضافی شمسی بجلی اسی الیکٹرک گرڈ پر موجود دیگر عمارتوں کو فراہم کی جا سکتی ہے۔



















