Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

معروف امریکی ٹک ٹاکر اور اداکارہ ایوا ایوان نے خودکشی کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایوا ایوان نے ہفتے کے روز نیویارک سٹی میں قائم اپنے گھر میں پھندے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر کے حوالے سے پولیس کو اُن کے دوست سے اطلاع دی تھی۔

اُن کے اہل خانہ نے بھی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہمارے لیے بہت زیادہ دکھ اور تکلیف کا لمحہ ہے، سوشل میڈیا انفلوئنسر کے کمرے سے اُن کی آخری تحریر بھی ملی جس میں انہوں نے ذہنی امراض اور بالخصوص ڈپریشن کی وجہ سے زندگی کے خاتمے کی وجہ لکھی۔

خیال رہے کہ 29 سالہ ایوا سوشل میڈیا پر متحرک تھی اس کے ساتھ انہوں نے کلب ریٹ کے نام سے ایک مزاحیہ سیریز بھی بنائی تھی جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا تھا۔