صحت کارڈ کے حوالے سے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ریونیو موبلائزیشن پلان 2023 اور 2024 کے تحت صوبائی ریونیو جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں صحت کارڈ کے مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اجلاس میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے سرکاری ملازمین کی میڈیکل الاؤنس ختم کرنے اور ان کا او پی ڈی وزٹ بھی صحت کارڈ میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔
مشیر خزانہ نے ریونیو جائزہ کمیٹی اجلاس میں صحت کارڈ کو 3 مختلف کٹیگریز میں جاری رکھنے کی تجویر پیش کی ہے جس میں غریبوں کیلئے گولڈ، لوئر مڈل کیلئے سلور اور باقیوں کیلئے بلیو صحت کارڈ شامل ہے۔




















