وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوان اس ملک کامستقبل ہیں، نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں ڈالرزکمانے والی بچیوں سےمل کرخوشی ہوئی، یہاں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے آیا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کی بڑی تعداد کام کررہی ہے، نوجوانوں کےمسائل کےحل کیلئےپرعزم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک کامستقبل ہیں، نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، نوجوانوں سےبہت امیدیں وابستہ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانےمیں اہم کرداراداکرسکتےہیں، ملک میں نوجوانوں پرسرمایہ کاری کریں گے۔
وزیراعظم نے مذید کہا کہ آئی ٹی کےشعبے میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کالوہامنوارہےہیں۔



















