Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے 14 فیصد نوجوان گردوں کی دائمی بیماری میں مبتلا ہیں اس لیے خبردار کیا جاتا ہے ایسے نوجوان تربوز کی لی جانے والی مقدار کے حوالے سے محتاط رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تربوز میں پوٹاشیم کی زیادہ مقدار گردے کی دائمی بیماری  کے (CKD ) رکھنے والے افراد کیلئے نقصان دہ ہے، گردے کی دائمی بیماری  سے مراد ایسی کیفیت ہے جو انسان میں گردے کےخون کو فلٹر کرنے اور فضلہ نکالنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں۔

تربوز کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے میں 320 ملی گرام پوٹاشیم اور 15 سے 17.5 انچ کی قاش میں 5060 ملی گرام پوٹاشیم پائی جاتی ہے جو روزانہ کی تجویز کردہ مقدار سے تقریباً ڈیڑھ گنا زائد ہے۔

رپورٹ میں سی کے ڈی سے متاثرہ 3 مریضوں میں 3 سے 4 ہفتوں کے دوران بڑی مقدار میں تربوز کھانے کے بعد ہائپر کلیمیا کا خطرہ دیکھا گیا، بتایا گیا ہے کہ سی کے ڈی کی کسی نہ کسی شکل کے حامل3  مریضوں نے 3 سے 4 ہفتوں کے دوران بڑی مقدار میں تربوز کھانے کے بعد ہائپر کلیمیا دیکھا گیا۔