پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حُسن کی تعریف کی ہے۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی وردی پہن کر لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
نور بخاری نے مریم نواز کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز حقیقی زندگی میں بھی بہت خوبصورت ہیں، کیمرے نے ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کیا، اللہ نے انہیں بہت حسین بنایا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ مریم نواز کی جانب سے پولیس وردی پہننے کے بعد گزشتہ روز ان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر ہوئی تھی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔





















