لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن اسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز چلڈرن اسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے اسپتال میں کڈزڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے چلڈرن اسپتال میں نیا آئی سی یو بنانے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزراء کو روزانہ اسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسلامک ایڈیو کے اشتراک پر شکریہ ادا کیا اور زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور شفقت کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے بچوں کے والدین سے سہولتوں اور مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا اور کہا کہ صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی میں پنجاب حکومت پرعزم ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دور دراز علاقے کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی پوری کی جائے، ایک ایک پیسہ قوم کی امانت ہے، صحت کی سہولتوں پر خرچ کریں گے، ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کے لیے بہترین اسپتال بنانا چاہتے ہیں۔



















