راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں۔
شیریں مزاری نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم روز عدالت میں کیسز بھگتنے آتے ہیں، لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں۔
صحافی نے شیریں مزاری سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں واپس جارہی ہیں یا نہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں، شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں۔

















