Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کراچی کے موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت41 سے 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کراچی کا موسم شدید گرم رہے گا۔

اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب47 فیصد ہے اور شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہوا کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ائیرکوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ کراچی شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں نویں نمبر پر آگیا ہے۔