پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا نیا مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر تیار کر لیا گیا، مصنوعی سیارے کا وزن 7 کلو گرام ہو گا جس میں 2 آپٹیکل کیمرے نصب ہوں گے۔
پاکستان نے پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ آئی کیوب قمر لانگ مارچ 5 فائیو راکٹ کی مدد سے 3 مئی کو روانہ کیا جائے گا ، ادرہ برائے سپیس ٹیکنالوجی نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے کہ 3 مئی کو 12 بج کر 50 منٹ پرپاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پربھیجا جائے گا، مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
خیال رہے کہ سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ آئی کیوب قمر چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیارکیا گیا۔
ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا تھا کہ چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں، پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا، مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ چین کا سیٹلائٹ مشن چاند پر لینڈ کرے گا، چانگ ای 6 مشن چاند کی سطح پر موجود مٹی اور چٹانوں کے نمونے جمع کرے گا۔



















