Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈار 15ویں او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 15 ویں اوآئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اوآئی سی کا 15 واں اجلاس گیمبیا کے شہر بانجول میں4 سے 5  مئی تک منعقد ہوگا، نائب وزیراعظم کانفرنس میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کل اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کےاجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

او آئی سی اجلاس غزہ جنگ کے تناظر میں انتہائی اہم وقت پرمنعقد ہورہاہے، نائب وزیراعظم غزہ میں نسل کشی کے معاملے پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں