Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

شہرِ قائد میں اس وقت موسم گرم اور خشک ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی لہر آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔