Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف

جھنگ: ملک بھر میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی خزانے کو ماہانہ 3 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے، جھنگ میں کئی پیٹرول پمپس پر اسمگل شدہ تیل فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جھنگ میں اسمگل شدہ تیل کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے لسٹیں تیار کرلی گئیں ہیں اور جھنگ کے کئی معروف تاجروں کی گرفتاری متوقع ہے جب کہ اسمگل شدہ تیل کی کافی عرصہ سے فروخت جاری ہے۔

حساس ادارے کی نشاندہی پر ضلعی حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن ضلع بھر میں کیا جائے گا جب کہ جھنگ شہر کے بارہ پیٹرول پمپس پر اسمگل شدہ تیل فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں