مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور ہوں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثنا اللہ کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت دی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا ہے۔



















