بلوچستان کے ضلع دکی میں ٹھیکیدار ندی میں بارودی سرنگ کے دو دھماکے ہوئے ، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے کوئلےکی ٹرک ٹکرانے کے باعث پہلا دھماکہ ہوا، لوگ جمع ہونے پر دوسرا دھماکہ ہوا ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیاگیا ہے جبکہ مزید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔
ایس ایچ او عبدالجلیل مری نے اپیل کی ہے عوام دھماکے کی جائے وقوعہ پر جانے سے گریز کریں، مزید دھماکوں اور نقصانات کاخطرہ ہے ۔



















