Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف نے عام انتخابات پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

تحریک انصاف نےعام انتخابات پروائٹ پیپرجاری کردیا، بیرسٹر گوہرنے کہا کہ وائٹ پیپرمیں مبینہ دھاندلی کےثبوت موجود ہیں۔ 

تحریکِ انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرگوہرنے کہا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے، ہم عدالتوں سےبھی رجوع کریں گے۔

بیرسٹرگوہرنے وائٹ پیپرجاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کےخلاف جوڈیشل کمیشن بنایاجائے، دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی عمرایوب نے کہا کہ 8 فروری کوتحریک انصاف کو180سیٹیں مل چکی تھیں، اگلے دن ان سیٹوں کو فارم 47 کےذریعے تبدیل کیاگیا، تحریک انصاف کی اکثریت دیکھتے ہوئے بھونڈا طریقہ اپنایا گیا۔

عمرایوب نے کہا کہ ہمارےکئی امیدواروں کےانتخابی نتائج تبدیل کیےگئے، چیف الیکشن کمشنرودیگرارکان فوری مستعفی ہوں۔

سینئررہنما شبلی فراز نے کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان چھینا گیا، انتخابی نشان چھین لینے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، عوام نےبانی پی ٹی آئی کےنام پرووٹ دیے، انتخابات میں ہمیشہ دھاندلی کاتاثردیاگیا۔

متعلقہ خبریں