وفاقی سیکریٹری انچارج فوڈ کیپٹن(ر)محمدآصف کےخلاف ایکشن، عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھاد خریداری اسکینڈل میں پیشرفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی حکام پربرہمی کا اظہار کیا۔
وفاقی سیکریٹری انچارج فوڈ کیپٹن (ر) محمدآصف کےخلاف ایکشن لے لیا گیا۔ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
کیپٹن(ر) محمد آصف کونگراں وزیراعظم کی مشاورت سے چارج دیا گیا تھا۔ گریڈ22کےافسرفخرعالم وفاقی سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی تعینات کیا گیا۔



















