چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کی چینی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ہو ژونگ منگ سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔
کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور مضبوط دوطرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور مسلح افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔



















