Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

5 سال میں ہر ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنا نے کا ہدف پورا کرینگے ،مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈبلیو ایچ اوکی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی نے ملاقات کی۔

ڈاکٹر حنان بلخی نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ڈبلیو ایچ او ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر بلخی کو مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیلتھ سیکٹر خصوصی طور پر عوام میں انفیکشن کنٹرول کے حوالے سے ڈاکٹر حنان بلخی کی خدمات کو سراہا۔

مریم نواز نے کہاکہ بیماریوں سے بچاؤ اورعلاج کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت کی جائے گی، صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ دیہی عوام کیلئے 32 فیلڈ اسپتال فنکشنل کر دیئے ہیں، پانچ سال کے اندر ہر ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے کا ہدف پورا کرینگے ۔

ڈاکٹر حنان بلخی نے کہاکہ دور دراز علاقوں میں آباد افراد کو وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات ضروری ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قدرتی آفات کی ہنگامی صورتحال میں صحت کی بروقت سہولیات فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او تعاون فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں