Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑا استعفیٰ آگیا

پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں اور ان کی جگہ سابق صوبائی وزیر ملک تیمور کو شمالی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

 سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی خصوصی ہدایت پر ملک تیمور کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، تحریک انصاف شمالی پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف شمالی پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں