بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے اور اداکار آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کی قریبی دوست نے بتایا کہ اس جوڑی کے درمیان تقریباً ایک ماہ قبل بریک اَپ ہوگیا تھا۔
اداکارہ کی دوست کا کہنا ہے کہ بریک اَپ کی خبر نے ہم سب کو مایوس کیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور اب بھی اچھے دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اننیا پانڈے آگے بڑھنے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور وہ سمجھدار طریقے سے حالات سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ اننیا پانڈنے نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ اگر وہ واقعی آپ کے لیے اہم ہے تو وہ آپ کے پاس واپس آئے گا، وہ صرف آپ کو وہ سبق سکھانے کے لیے چھوڑے گا جو آپ خود ہی سیکھ سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ اگر وہ واقعی آپ کے لیے ہوگا تو وہ واپس آجائے گا، بےشک آپ اُسے خود سے دور کرو یا آپ انکار کرو، یہاں تک کہ آپ یہ بھی سوچو کہ اتنی خوبصورت چیز کبھی بھی آپ کی نہیں ہوسکتی۔




















