Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پندرہ دن میں ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

انہوں نے ریمارکس میں کہا کہ پرویز الہی کی عمر 78 سال ہے ، ان کے علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

 

متعلقہ خبریں