کراچی کے علاقے شیر شاہ میں چور گھر میں موجود 15 تولہ سونا اور 17 لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
متاثرین کے مطابق 3 بھائیوں کے ولیمے کے پروگرام میں شرکت کے لیے گئے تھے لیکن جب گھر واپس آئے تو الماریاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور سامان بھکرا ہوا تھا، ملزمان گھر میں موجود سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
متاثرین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے نقصان کا ازالہ کروائے، چوروں نے خوشیوں کا گھر ماتم کدہ بنا دیا ہے۔
دوسری جانب شیر شاہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔



















