پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ غیر آئینی اور غیر قانونی سلوک ہوا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہماری 78 سیٹیں دوسری جماعت کو دے دی گئیں، ان سیٹوں کی بنیاد پر حکومت دو تہائی اکثریت کی دعویٰ کر رہی تھی، الیکشن کمیشن آرڈر میں مخصوص نشستیں مسترد کر دی تھیں، حکومت ٹوتھرڈ میجورٹی سے محروم ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب حکومت ناکام ہوگی، ہمارا عدالتوں پر اعتماد ہے، ہمارے کسی سے بھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے مؤقف کی تائید کررہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ امید ہے عدلیہ ہمارے باقی کیسز پر بھی جلد فیصلہ کرے گی، کسی بھی جج کو ایکسٹینشن نہیں ملنی چاہیے۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔



















