Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وفد کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

کراچی: نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وفد کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وفد نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جب کہ وفد کے اراکین میں پاکستانی امریکن لاء انفارسمنٹ سوسائٹی (پی اے ایل ایس) سے وابستہ افسران شامل تھے۔

وفد کی سربراہی صدر پی اے ایل ایس روحیل خالد کر رہے تھے، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے وفد کا پاکستان میں خصوصی طور پر ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ پاکستان میں پولیسنگ کو بینالاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، پولیسنگ کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفد کے اراکین نے یونٹ میں قائم پیشہ وارانہ معیار کو سراہا، پاکستانی امریکن لاء انفارسمنٹ سوسائٹی کی بنیاد 2015 میں امریکہ میں رکھی گئی تھی۔

سوسائٹی کے قیام کا مقصد قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی نژاد افسران کے درمیان بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے پاکستانی امریکن لاء انفارسمنٹ سوسائٹی (پی اے ایل ایس) کے صدر روحیل خالد کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ خبریں