صارفین کوبجلی کا ایک اورجھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی۔
نیپرا میں 51 ارب 88 کروڑروپے کا بوجھ عوام پرڈالنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔ درخواست مالی سال2023-24 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے دائرکی گئی۔
درخواست میں کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں 31 ارب 34 کروڑروپے مانگے گئے ہیں۔ آپریشن اینڈمینٹی ننس کاسٹ کی مد میں 5 ارب 57 کروڑروپے مانگے گئے ہیں۔
منظوری کی صورت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین پربھی ہوگا۔ نیپرا اتھارٹی 17 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی۔



















