محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے عوام کو خوشخبری سنادی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک مغربی لہر 10 مئی کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
اس کے باعث دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا میں 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 02 سے03 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں 11 اور12 مئی کے روز 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں 10 اور 11 مئی کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔




















