Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی

صدر مملکت آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔

وکیل نے آصف زرداری کے خلاف کارروائی روکنے کی درخواست دائرکی، فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا کہ آصف زرداری جب تک صدرہیں کیس آگے نہیں چل سکتا۔

نیب کی جانب سے خواجہ منظوربطورپراسیکیوٹرپیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے ریفرنس کی کارروائی روکنے کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے کہا کہ ریفرنس آگے نہیں چل سکتا جب تک صدرمملکت کے عہدے پرفائزہیں۔

متعلقہ خبریں