رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی سازش تھی، نشانہ بانی پی ٹی آئی تھے۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمرایوب کا کہنا تھا ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے، آئین میں واضح ہے فوج سیاست میں مداخلت نہیں کریگی، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی قائدین سے رابطےکی ذمہ داری دی تھی۔
عمرایوب نے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے ہفتے کہا آئین پرسودے بازی نہیں ہوگی، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، فارم 47 کے ذریعے ہمارے ایم این ایزکی تعداد کم کی گئی۔
قائدِ حذبِ اختلاف قومی اسمبلی نے کہا کہ اسد قیصرپرایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، ایک کیس کسی کی موٹر سائیکل چوری کا بھی بنایا گیا، قتل، اغوااور دہشتگردی کے پرچے ہم پر درج کیے گئے۔
عمرایوب نے مذید کہا کہ پتا نہیں ہمارے پاس کون سی ٹیکنالوجی تھی کہ بیک وقت جا کریہ کام کیے۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے بیان دیا وہ اب کہاں ہیں؟ گجرات میں آراو کے دفترمیں جانا چاہتے تھے ہمیں روکا گیا، پولیس افسران نے کہا اوپر سے حکم ہےآپ آگے نہیں جاسکتے،کورونا میں شروح نمو 6 فیصد تھی۔



















