Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارجانوں کا نذرانہ دیا گیا، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی ملک کے لیے بڑاچیلنج ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارجانوں کا نذرانہ دیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں منعقدہ شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک بھی ترقی نہیں کر سکتا، 2 کروڑسے زائد بچے پاکستان میں اسکول نہیں جاتے یہ بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کئی موقع آئے جب پاکستان کا رخ ترقی کی جانب موڑا جا سکتا تھا، کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم سے جڑی ہے، دہشتگردی ملک کے لیے بڑاچیلنج ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارجانوں کا نذرانہ دیا گیا۔

وزیراعظم نے قومی تعلیمی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان چیلنجز پرقابو پا کر ہی ایٹمی طاقت بنا، 2008 سے2018 کے دوران ہم نے جبری مشقت کا سامناکیا، مشقت کرنے والے بچوں کے والدین کو تعلیم کے لیے رقم دی، قوم کسی بھی چیلنج پر قابوپانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دانش اسکول میں غریب بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، دانش اسکولوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم دی جا رہی ہے، 45 ہزاربچوں کو اعلیٰ اسکالرشپ دی گئیں، جنوبی ایشیا میں لڑکیوں کے لیے زیورتعلیم پروگرام شروع کیا، پنجاب میں بڑی تعداد میں بچوں کو اسکولوں میں لائے ہیں۔۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ووکیشنل ایجوکیشن پروگرام شروع کیا ہے، برطانوی حکومت نے ووکیشنل پروگرام میں تعاون کیا، خطے میں پہلی بار پنجاب ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ قائم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں